غیر معیاری ادویات ، 50میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف چالان پیش کردیئے گئے

غیر معیاری ادویات ، 50میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف چالان پیش کردیئے گئے
غیر معیاری ادویات ، 50میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف چالان پیش کردیئے گئے

  


لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر لاہور کے 50میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے چالان پیش ہونے پر انہیں 27مارچ کو طلب کرلیاہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 22ارب15کروڑ18لاکھ ڈالرہوگئے:سٹیٹ بینک

ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارکر غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر 50کے قریب میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے چالان کردیے۔ یہ چالان چیرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں پیش کردیے چالان آنے پرچیئرمین ڈرگ کورٹ نے تمام میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو 27مارچ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے،جن میڈیکل سٹوروں کے خلاف چالان پیش کئے اور ان کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے ، ان میں حبیب میڈیسن (ملتان روڈ)، علی کلینک (ملتان روڈ)، طلعت کلینک (بندروڈ) النو رہسپتال (چوہنگ)،ہیلتھ ریڈ فارمیسی (ٹاﺅن شپ)، رانا جمیل کلینک (مانوالہ بازار ٹاون شپ)، عرفان میڈیکل سٹور، چاند کلینک فارمیسی ٹاون شپ وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : لاہور