جاوید لطیف نے مراد سعید کے خاندان کے بارے میں وہ شرمناک ترین بات کہہ دی جو سیاست کی تاریخ میں آج تک کسی نے مخالف کو نہ کہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید کے مابین ہونے والے جھگڑے کے چرچے ہیں۔ عوام یہ بات اب تک نہیں سمجھ پا رہے کہ قصور وار کون ہے لیکن ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر قصوروار کا پتا لگانا کچھ مشکل نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور جاوید لطیف میں قومی اسمبلی کے احاطے میںجھگڑا ہوا جس دوران مراد سعید نے جاوید لطیف کو مکا رسید کردیا۔ جاوید لطیف کا موقف ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس کی وجہ سے تلخی پیدا ہوتی لیکن مراد سعید کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف نے نہ صرف عمران خان کو غدار قرار دیا بلکہ انہوں نے مجھے گالیاں بھی دیں۔
31 سالہ فحش اداکارہ جس نے کچھ عرصہ قبل اس شرمناک کام سے ’توبہ‘ کرکے 72 سالہ بوڑھے سے شادی رچالی، اب کہاں اور کس حال میں ہے اور کیا کرنے جارہی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
جھگڑے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے عمران خان اور مراد سعید کی بہنوں کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ کسی بھی چینل میں براہ راست نشر کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔لیگی رکن اسمبلی نے پارلیمانی تاریخ کی سب سے شرمناک زبان استعمال کرکے ثابت کردیا کہ آج ہونے والے جھگڑے کی اصل وجہ وہی تھے اور ان کی بات پر مراد سعید کا مشتعل ہونا قابل فہم تھا۔