میاں منشاءکے خلاف نیب کی کارروائی روکنے سے متعلق ڈیڑھ سال قبل جاری کئے گئے حکم امتناعی میں28اپریل تک مزید توسیع

میاں منشاءکے خلاف نیب کی کارروائی روکنے سے متعلق ڈیڑھ سال قبل جاری کئے گئے ...
میاں منشاءکے خلاف نیب کی کارروائی روکنے سے متعلق ڈیڑھ سال قبل جاری کئے گئے حکم امتناعی میں28اپریل تک مزید توسیع

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میاں منشاءاور دیگر سے ایم سی بی نجکاری سکینڈل کی تحقیقات کے خلاف ڈیڑھ سال قبل جاری کئے گئے حکم امتناعی میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی ہے.

بائیو میٹرک طریقے سے الیکشن کرانے پر ایک ہزار ارب روپے کے اخراجات اٹھیں گے: سربراہ پلڈاٹ

جسٹس مسعود عابد نقوی نے میاں منشاءسمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تاہم میاں منشاءسمیت دیگر ملزموں کے وکیل خالد انور ایڈووکیٹ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،عدالت نے میاں منشاءسمیت دیگر کی درخواست پر اکتوبر 2015ءسے ایم سی بی نجکاری سکینڈل کی نیب میں تحقیقات کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، میاں منشاءسمیت دیگر ملزموں کا موقف ہے کہ نیب کو بینک کی نجکاری کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہے تاہم نیب کا موقف ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کو نیب کی تحقیقات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔

مزید : لاہور