نیول چیف کی اردنی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

نیول چیف کی اردنی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون ...
نیول چیف کی اردنی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

  


العقبہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نےاردنی بحریہ کے ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے اردنی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران طرقہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نےاردنی بحریہ کے ہیڈکواٹرز کا دورہ کیاجہاں ان کا استقبال گارڈ آف آنر سے کیا گیا ، اس موقع پر انہوں نےاپنے  اردنی ہم منصب بریگیڈئر جنرل ابراہیم النعمت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ نیول چیف نے اپنے اردنی ہم منصب کو بحری آپریشنز میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا۔  اس موقع پر اردنی امیر البحر نے  خطے میں استحکام کے لئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی اور بین الاقوامی امن مشقوں کے کامیاب انعقاد پر نیول چیف  کو مبارکباد پیش کی۔نیول چیف نے اردنی نیوی کو پاکستان نیوی کی جانب سے پیشہ وارانہ اور فنی تربیت فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستان میں بین الا قوامی امن مشقوں کا انعقاد ہوا تھا جن میں  37ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا تھا۔ 

مزید : قومی