سی ٹی ڈی نے بینظیر، مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی

سی ٹی ڈی نے بینظیر، مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ...
سی ٹی ڈی نے بینظیر، مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بینظیر بھٹو، پرویز مشرف اور شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث 20 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطوب دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کردی ہے، ریڈ بک میں 20 دہشتگردوں کی تصاویر،نام اورپتے درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بک میں شامل مطلوب دہشتگرد سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو، سابق صدر پرویز مشرف،شجاع خانزاہ پرحملوں میں ملوث ہیں جبکہ کچھ دہشتگرد سخی سرور دربار، قاسم بیلہ اورکاکول اکیڈمی دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ریڈبک میں شامل دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

مزید : لاہور