ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی مصلحتیں قربان کرنا ہوں گی , آپریشن ردُالفساد نے قوم کو تحفظ کا احساس دلایا :پرویز مشرف

ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی مصلحتیں قربان کرنا ...
ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی مصلحتیں قربان کرنا ہوں گی , آپریشن ردُالفساد نے قوم کو تحفظ کا احساس دلایا :پرویز مشرف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آپریشن ردلفساد شروع کرنے کا اعلان کر کے پاک فوج نے قوم کو تحفظ کا احساس دلایا ہے،ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی مصلحتیں قربان کرنا ہوں گی،دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے ان کا توڑ کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی قیادت کو بھی اپنا کردارادا کرتے ہوئے مصلحت پسندی ترک کرنا ہوگی۔دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچائے بغیر اہداف کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آپریشن ردلفساد شروع کرنے کے اعلان سے قوم میں امید جاگی ہے، سیاسی قوتوں کو ملک میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

مزید : قومی