’تبدیلی آ نہیں رہی، آگئی ہے۔۔۔ اب زرداری پی ٹی آئی کا۔۔۔‘ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا بھی رنگ لال ہوجائے گا

’تبدیلی آ نہیں رہی، آگئی ہے۔۔۔ اب زرداری پی ٹی آئی کا۔۔۔‘ریحام خان نے ایسی ...
’تبدیلی آ نہیں رہی، آگئی ہے۔۔۔ اب زرداری پی ٹی آئی کا۔۔۔‘ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا بھی رنگ لال ہوجائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین سینیٹ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا نمائندہ منتخب کروانے کیلئے سر توڑ کوشیشیں کر رہی ہیں اور اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سینیٹ کی تما م سیٹیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی جھولی میں ڈال دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت گرا دی گئی جس کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تاہم اب سینیٹ چیئرمین کی دوڑ میں پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان مبینہ طور پر ایک ہی صف میں نظر آ رہے ہیں جس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے بھی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’دشمنی آپکی نوازشریف سے تھے اور ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے ‘۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ ئیں اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے ،،، زرداری پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے طور پر “۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریحام خان کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سپورٹرز فوری میدان میں آ ئے اور انہو ں نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس