حب میں پیرکس روڈ کے قریب دھماکہ،2ایف سی اہلکارز خمی
حب(ڈیلی پاکستان آن لائن)حب میں پیرکس روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔آخری اطلاعات تک اس واقعے میں زخمی ہونے افراد کے بارے ناموں کے بارے کوئی بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس حب سرکل جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ پیرکس روڈ پر ایف سی کیمپ کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑیاں معمول کے گشت پر نکل کر جارہی تھیں۔