ن لیگ کے رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

ن لیگ کے رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
ن لیگ کے رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اس حالات میں جو معاملات کئے گئے ہیں وہ سب کے علم میں ہیں ، حقائق پوری قوم کے علم میں ہیں کہ یہ کیوں کیا گیا اور کس کی خواہش پر کیا گیا ؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے ہم بھیک نہیں مانگیں گے لیکن یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ کبھی وقت آئیگا کہ پتہ چلے گا کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں ۔

مزید :

قومی -