حساس ادارے کا افسر بن کر آرپی او ملتان کو کال کرنیوالا گرفتار‘ تفتیش شروع

حساس ادارے کا افسر بن کر آرپی او ملتان کو کال کرنیوالا گرفتار‘ تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور جلہ ارائیں پولیس کو حساس ادارے کا جعلی کرنل بن کر فون کرنے والا پولیس کے قابو آ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

گیا ۔ جلہ ارائیں کے رہائشی ایک شخص نے تقریباً رات 9 بجے آر پی او ملتان وسیم احمد خان کو موبائل فون سے کال کی کہ میں کرنل اویس بول رہا ہوں اور پولیس تھانہ جلہ ارائیں ایک خاتون ثریا مسرت کی درخواست پر مناسب کارروائی نہیں کررہی اگر اس خاتون کی امداد نہ کی تو وہ اپنے ادارے کے اعلی افسران تک بات پہنچادے گا۔بعدزاں اسی ملزم نے جلہ پولیس کے سب انسپکٹر عزیز اللہ کو بھی جعلی کرنل اویس بن کر کال کرکے اپنا مطالبہ دہرایا اور یہ بھی کہا کہ وہ بہاولپور کینٹ میں63 پنجاب کور میں تعینات ہوں۔اسی دوران آر پی او نے شک گزرنے پر پہلے جعلی کرنل کے زیر استعمال فون سم کی لوکیشن ٹریس کی جو جلہ ارائیں کے علاقے کی نکلی جس پر آر پی او نے فوری ملزم کی گرفتاری کیلئے جلہ پولیس کے ایس ایچ او فیضان قیوم کو احکامات دہے۔پولیس نے تھوڑی تگ ودو کے بعد موبائل لوکیشن کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس کا اصل نام طاہر ولد مقبول جٹ ہے اور وہ ثریا مسرت کا بیٹا ہے اس کی عمر 29 سال اور وہ جلہ ارائیں کا ہی رہائشی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔