بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے انتہائی خطرناک ، لیاقت بلوچ

بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے انتہائی خطرناک ، لیاقت بلوچ

ملتان (سپیشل رپورٹر )جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون ،ہندو برہمن کی بالا دستی کا بھوت پورے خطہ کے امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔عالمی برادری اور خطہ کے ممالک کو جنگی بنیادوں پر اس کا علاج اور سدباب کرنا ہوگاوگرنہ خطہ کے اربوں انسان غربت ،پسماندگی اور معاشی بحران کا شکار رہیں گے ۔پلوامہ واقعہ اور جنگ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کی آگ بھڑکا کر بھارت مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتا ہے ۔یہ کھیل اب نہیں چلے گا۔عالمی برادری آگے بڑھے اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش کرے ۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے سیکر ٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی اور جمہوری پاکستان میں نظام تعلیم اسلامی تہذیب و تمدن کو وجود میں لانے اور اسلامی نظام زندگی کو قائم کرنے کے لئے نسل نوکی تربیت کا ذریعہ بنایا جائے ۔ستر سال میں لارڈ میکالے اور مانگے تانگے نظریات نے قومی سلامتی اور آزاد و باوقا رپاکستان کے تصور کو گہنا دیا ہے ۔اسلامی نظام تعلیم ہی ترقی یافتہ اورمستحکم پاکستان کا ضامن ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدلیہ سے سزا کے بعد قید میں ہیں انہیں علاج کیلئے قانون ،ضابطہ اور اخلاق کے مطابق تمام سہولتیں دینا چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ کا فیصلہ عدالت سے ہوگیا ہے اب حکومت اور ریاستی ادارے اسے سیاست اور تذلیل کا ذریعہ نہ بنائیں ۔لیاقت بلوچ نے سندھ اسمبلی میں ایم ایم اے کے رکن سید عبد الرشید کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ پی ٹی آئی کی فسطائیت کو ظاہر کررہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر