بارڈرملٹری پولیس، بلوچ لیوی میں666اسامیوں پربھرتی کافیصلہ

بارڈرملٹری پولیس، بلوچ لیوی میں666اسامیوں پربھرتی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ذاتی کاوش اور دلچسپی سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں خالی666 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دے دی گئی ہے جلد ہی بھرتی کا اشتہار جاری کردیا جائیگا۔ڈیرہ غازی خان کی قبائلی فورس کے لئے دس جدید سنگل کیبن فور بائی فور گاڑیاں دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ٹرائبل ایریا میں پانچ تھانوں بارتھی ،مبارکی،چتروٹہ،فاضلہ کچھ اور ہنگلوکچھ کی نئی عمارتیں جلد تعمیر ہوں گی۔تمن بزدار اور تمن قیصرانی کے سرحدی علاقے ستہ میں نئے تھانے کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے کوہ سلیمان رینج میں ہک بائی،مبارکی،مانکا/فاضلہ،بیل پتھر اور دیگر مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ بنیں گے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار خود افسران کو لیکر ان علاقوں کا وزٹ کرالیا ہے۔علاقہ میں سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خود ان علاقوں کی ترقی کے لئے پراجیکٹس کی منظوری اور تکمیل کے لئے نگرانی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ان خیالات کا اظہار ٹرائبل ایریا کے علاقے بی ایم پی تھانہ ستہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا. قبائلی تاریخ میں پہلی بار ستہ میں ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس پر مقامی عمائدین خاصے پرجوش اور مطمئن نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر نے زبانی اور تحریری درخواستوں پر مندوانی،کوہڑ،حسنی میں گرلز سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کے لئے محکمہ تعلیم کو سروے اور فزیبلٹی سٹڈی کرکے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے دیوان پیٹرولیم سے متعلق رائلٹی،کوٹہ کے تحت مقامی افراد کی بھرتی سکول و کالج ٹرانسپورٹ کی بحالی اور دیگر معاملات کے لئے رسالدار خرم خان کھوسہ کو آج ہی انکوئری کرکے رپورٹ پیش کرنے اور کوٹہ کے تحت بھرتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے بیوہ مریضہ کا پنشن کیس فوری طور پر حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرائبل ایریا میں بندوبست کے لئے مقامی پٹواری متعین کرنے کے ساتھ خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمیٹی ملکیت اور دیگر معاملات کے بارے میں متعلقہ عوامی اجتماع میں آگاہی دی جائیگی اور جائز اعتراضات دور کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ قبائلی عوام کے حقوق کا دفاع کیا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرائبل ایریا میں واٹر سپلائی سکیم ،کوہڑ تا رن چاڑی اور دیگر پختہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیوی اعجاز خالق رزاقی نے بتایا کہ بی ایم پی ڈیرہ غازیخان میں177،بلوچ لیوی فورس میں376 اور بی ایم پی راجن پور میں113آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی ہوگی۔کھلی کچہری میں رسالدار خرم خان کھوسہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.
بلوچ لیوی