ملتان کارپوریشن : ٹینڈرز مرحلے کی نگرانی ، ورلڈ بینک ٹیم کاآئندہ ہفتے اہم دورہ

ملتان کارپوریشن : ٹینڈرز مرحلے کی نگرانی ، ورلڈ بینک ٹیم کاآئندہ ہفتے اہم ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ 26کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے ورک آرڈر این او سی ملنے کے بعد جاری کرے گی بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے ملتان شہر کیلئے 26کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، 26کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا عمل کیا جا چکا ہے لیکن ورک آرڈ رجاری نہیں کئے گئے ہیں، ورلڈ بینک کی ٹیم آئندہ ہفتے ملتان کا دورہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرے گی اور ٹینڈرز پراسس کو چیک کرے گی،ٹینڈرز کا عمل چیک کرنے کے بعد ورلڈ بینک کی ٹیم این او سی جاری کرے گی۔ میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ این او سی ملنے کے بعد ٹینڈرز میں کامیاب ٹھیکہ داروں کو ورک آرڈر جاری کرے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے ٹینڈرز میں ٹھیکہ داروں کی جانب سے تخمینہ لاگت سے 38فیصد کم تک ریٹس دیئے گئے ہیں، کم ریٹس دیئے جانے سے ترقیاتی سکیموں کا معیار ڈاون ہونے کا اندیشہ ہے جس پر ورلڈ بینک کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر