قرآن حکیم کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہیے،مقصود چغتائی

قرآن حکیم کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہیے،مقصود چغتائی

لاہور(سٹی رپورٹر) عالمی یوم خواتین کے موقع پرسماجی تنظیم اے مور کے زیر تمام خواتین کے حقوق پر سیمینار اور کلچرل پروگرام کا انعقاد چلڈرن کمپلیکس میں ہوا، صدارت سی ای اوتنظیم لیلتہ القدر نے کی جبکہ شرکاء میں صدر تنظیم ارم حسن، ڈاکٹر نور، رضوان ہاشمی، ممتاز ادیب، مقصود چغتائی، کوآرڈینیٹر مدیحہ بتول، جمیل رضا سی ای او ایکسپلوررزدین ٹوارزم اور خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو بہت حقوق دیے گئے ہیں۔ ہمیں قرآن حکیم کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہیے۔، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کا میابی حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپیئرنگ کے فرائض مدیحہ بتول اور ارم حسن نے ادا کیے جبکہ مقصود چغتائی نے اپنی کتا بوں کے تحائف مہمانوں کو پیش کیے۔

مقصود چغتائی

مزید : میٹروپولیٹن 4