ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر محمد عباس چوہدری انتقال فرما گئے

ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر محمد عباس چوہدری انتقال فرما گئے

لاہو(پ ر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس چوہدری گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال فرما گئے۔وہ انتہائی مخلص اور شفیق استاد تھے۔ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر سٹاف نے انکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وہ اس سے قبل انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور نمل کالج میانوالی کے وائس چانسلرکے فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4