جی اوآرون،گھرمیں آتشزدگی فرنیچرودیگرقیمتی اشیاء جل کرراکھ

جی اوآرون،گھرمیں آتشزدگی فرنیچرودیگرقیمتی اشیاء جل کرراکھ

لاہور (کرائم رپورٹر)جی او آر ون ، گھر میں آتشزدگی، آگ چلتے ہوئے ہیٹر کی وجہ سے لگی جس کی وجہ سے فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر ،اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق جی او آر ون میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 لاہور کی ایک ایمبولینس 2فائر وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل 6 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیورز نے چند منٹوں میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی جہاں کپڑے سکھانے کی غرض سے گیس ہیٹر چلایا گیا تھا۔جلنے والے سامان میں فرنیچر، اے سی، ایل سی ڈیز وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی