زلزلہ سے حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے ، بلڈنگ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کیپٹن(ر)احمدلطیف

زلزلہ سے حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے ، بلڈنگ میٹریل کے معیار پر کوئی ...

لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے کیپٹن (ر) احمد لطیف نے زیر تعمیرپی ایچ پی اور انویسٹی گیشن کمپلیکس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی بلڈنگ نویدہ حمید، ایس ڈی او بلڈنگ محمد نعمان ، سب انجینئرمحمد سجاد اور پی ایس او ذوالفقار علی، بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے اور بلڈنگ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلیکس کی تعمیرکا کام 30جون 2019تک مکمل کیاجائے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تعمیراتی کام کی جانچ پڑتال کیلئے تمام مروجہ ٹیسٹ کروائے جائیں۔

انہوں نے باونڈری وال اور کمپلکیس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور بلڈنگ کے چاروں اطراف سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی