ا حتساب عدالت جج کی عدم تعیناتی، آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

ا حتساب عدالت جج کی عدم تعیناتی، آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے متروقہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی،یادررہے کہ یہ ریفرنس عدالت نمبر4میں زیرسماعت ہے جہاں جج تعینات نہیں ہوسکے ہیں ،اسی وجہ سے کیس بغیر سماعت کے ملتوی کردیاگیا۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں پولیس نے متروقہ وقف املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی کو جیل سے لا کر پیش کیا ، آصف ہاشمی کے خلاف 777 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے

،عدالتی سماعت کے بعد آصف ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ بے گناہ ہیں ،ہر تاریخ پر اسے لا کر پیش کردیا جاتا ہے اور تاریخ دے کر واپس بھجوا دیا جاتا ہے ۔

سماعت ملتوی

مزید : علاقائی