شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین افراد بری

شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین افراد بری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون خالدہ پروین سمیت 3افراد کو بری کردیا۔عدالت نے جن ملزموں کو بری کیا ہے ان میں ملزم تاج محمد خالدہ پروین اور شہانہ بی بی شامل ہیں ۔ملزموں کے خلاف تھانہ سبزہ زارپولیس نے2010ء میں مقدمہ درج کیاتھا۔ملزمان پر نورالہی کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

شوہر قتل

مزید : علاقائی