اراضی کیس،کھو کھر برادران افضل، سیف اور ملک شفیع کی ضمانتیں منظور

اراضی کیس،کھو کھر برادران افضل، سیف اور ملک شفیع کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے کھوکھرپیلس جوہرٹاون کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھراورایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے علاوہ بھائی ملک شفیع کھوکھر کی ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں۔اینٹی کرپشن عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ کھوکھرپیلس کا نقشہ باقاعدہ پاس کرا یاگیاہے ۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ 177کنال میں سے 40کنال متنازعہ ہے،

وکلا ء نے بتایا کہ40کنال کی جگہ بھی مالکان نے کھوکھربرادران کوفروخت کردی ہے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

کھوکھر برادران

مزید : علاقائی