پلاٹوں کی آڑ میں خورد برد، ہاؤسنگ سوسائٹی کے 3 مالکان نیب کے سپرد

پلاٹوں کی آڑ میں خورد برد، ہاؤسنگ سوسائٹی کے 3 مالکان نیب کے سپرد

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر 3کے جج نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کے 3 مالکان کو جسمانی ریماند پر 22مارچ تک نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے ۔احتساب عدالت میں نیب نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی ٹھوکر کے 3 مالکان محمد اعظم، محمد کاظم اور ناظم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے ایل ڈی اے کی مقررہ کردہ تعداد سے زیادہ فائلیں فروخت کیں ،کڑوروں کا فراڈ کیا۔عدالت نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

سوسائٹی مالکان

مزید : علاقائی