پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرزکا مختص کوٹہ نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرزکا مختص کوٹہ نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگارخصوصی )پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرز کو مختص کوٹہ نہ دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، نجی ٹور آپریٹرز نے درخواست میں عازمین حجاج کو سستے حج کرانے کی خدمات کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔نجی حج ٹورز آپریٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حج کوٹہ جاری نہیں کر رہی ہے، پرائیوٹ کمپنیوں نے 50فیصد حج کوٹہ کی درخواست کی تھی مگر اسے منظور نہیں کیا گیا، برابرای کی بنیاد پر کوٹہ کی تقسیم نہ کر کے میرٹ،شفافیت اور عدالتی احکامات کی توہین کی جارہی ہے،نجی ٹورآپریٹرز حکومت کے 4لاکھ76ہزار کے بجائے ساڑھے 3 لاکھ روپے میں حج کرانے کو تیار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت مذہبی امور کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نئے حج ٹورز اپریٹرز کو حج کوٹہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

حج آپریٹرز

مزید : صفحہ آخر /رائے