اسلام آباد میں بھارتی پاؤڈر سے جان لیوا مضر صحت دودھ بنانے کا انکشاف

اسلام آباد میں بھارتی پاؤڈر سے جان لیوا مضر صحت دودھ بنانے کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارلحکومت میں بھارتی پاؤڈر سے بڑے پیمانے پر مضر صحت دودھ بنانے کا انکشاف ہوا ،ضلعی انتظامیہ نے انڈین پاؤڈرسے دودھ بنانے والی کئی فیکٹریاں سیل کر دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد عثمان کے مطابق چھاپوں کے دوران 1400 سو کلو انڈین پاؤڈر برآمد کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ بھارتی مضر صحت پاؤڈرسے 60 ہزار لیٹر دودھ بنایا جانا تھا۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپوں کے دوران کئی فیکٹریاں سیل کیں۔کیمیکل اور پاؤڈر سے بنا 20 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد عثمان اور اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کر رہے تھے ۔آپریشن چیف کمشنر عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت کے احکامات پر کیا گیا۔

بھارتی پاؤڈر

مزید : صفحہ آخر /رائے