دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں ذاتی مفاد کیلئے بیٹیوں کے رشتے کرتے ہیں ،شہر یار

دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں ذاتی مفاد کیلئے بیٹیوں کے رشتے کرتے ہیں ،شہر یار

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹیوں کے رشتے کردیتے ہیں ،جب بیٹیوں ماؤں بہنوں کی عزت ہوگی تو تب قوم بنے گی اس کے بغیر ہم قوم نہیں بن سکتے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ترقی کیلئے خواتین کی ذمہ داری بہت اہم ہے ۔وزیر مملکت نے کہاکہ خواتین ماں بہن بیوی بیٹی کی شکل میں اہم رول ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات ہوں گی محکمانہ کاروائی ہو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میڈیا خواتین کا دن تو منا لیتے ہیں بیٹی کی شکل میں ماں کی شکل میں بیوی کی شکل میں بہن کی شکل میں لیکن ہم خواتین کو معاشرے میں اس طرح عزت نہیں دیتے جس طرح دینی چاہیے ۔انہوں نے کہ اکہ جب خواتین سید سے آسکر کے اہم عہدوں پر کام کرتی ہے تو وہ مردوں کے درمیان کام کرتے ہوئے کیوں شرم محسوس کرتی ہیں ۔وزیرمملکت نے کہاکہ یہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا فیلیئر ہے جس کے باعث خواتین اس طرح گھر کے کام کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب بیٹیوں ماؤں بہنوں کی عزت ہوگی تو تب قوم بنے گی اس کے بغیر ہم قوم نہیں بن سکتے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں فرمایا گیا جب میں کسی کو بیٹی دیتا ہوں تو اس پر رحمت برساتا ۔انہوں نے کہاکہ اے ماؤں بہنوں بیٹیوں کو یہ میسج دیتا ہے کہ وہ چاہے ان کی پراپرٹی کا معاملہ ہو یا ان کی عزت کا ہم ان کے ساتھ کھڑے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے میرے ملک میں آج شادی کے نام پر کوٹا رکھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹیوں کے رشتے کردیتے ہیں ۔

شہر یار آفریدی

مزید : صفحہ آخر /رائے