حکومت کا سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ

حکومت کا سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کا سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ،فیس بک اور یو ٹیوب سے مواد ہٹانے کے لیے ہنگامی مراسلہ جاری کردیاگیا،مراسلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابربن عطا نے جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد پر حتمی ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابربن عطا نے فیس بک اور یو ٹیوب سے مواد ہٹانے کے لیے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب ، فیس بک پر منفی پروپیگنڈیسے1 لاکھ سے زائد بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جاتے ہیں،فیس بک اور یو ٹیوب پر منفی پروپیگنڈا پولیو فری منزل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان کو پولیو کے خاتمے میں والدین کے شدید انکار کا سامنا ہے، مراسلہ میں چیئرمین پی ٹی اے سے پولیو مخالف مواد پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

حکومت

مزید : صفحہ آخر /رائے