پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے، وزیر قانون

پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے، وزیر قانون

لاہور (نمائندہ خصوصی )وزیر قانون، بلدیات و پارلیمانی امورپنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اور ہر سطح پر خواتین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم پی اے ہاسٹل لاہور میں نئے قائم ہونے والے ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کررہے تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی و ملازمین اپنے بچوں کو اس سنٹر میں چھوڑ کر اطمینان سے اپنا کام کر سکیں گی،ڈے کیر سنٹر میں جہاں بچوں کی نگہداشت اچھے انداز میں ہو گی وہیں خواتین ملازمین کی کار کردگی بھی بہتر ہو گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے یہ سہولت موجود نہ تھی جس کی وجہ سے چھوٹے بچوں والی خواتین اراکین اسمبلی و ملازمین کافی مشکلات کا شکار تھیں،انہوں نے ڈے کیر سنٹر کے قیام پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسے احسن انداز میں چلائیں تاکہ جن مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے وہ حاصل ہو سکیں۔

وزیر قانون

مزید : صفحہ آخر /رائے