سپیکر اسد قیصر سے کینیڈین پائی کمشنر کی ملاقات، کشمیری خواتین پر بھارتی ظلم کیخلاف تبادلہ خیال

سپیکر اسد قیصر سے کینیڈین پائی کمشنر کی ملاقات، کشمیری خواتین پر بھارتی ظلم ...

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں خواتین پر پیلٹ گنوں سے حملہ کر کے نابینا اور زخمی کیا جارہا ہے ، بھارتی فوجیوں کی جانب سے خواتین کی عصمت دری معمول بن چکا ہے، اقوام عالم سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیاد تیوں کا نوٹس لیں،پاکستان کینیڈا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،باہمی روابط کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہا ں ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات جمعہ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی کرسٹائن گلمورسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔کینڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسٹائن گلمورنے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلیم، صحت سمیت سماجی ومعاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

تبادلہ خیال

مزید : صفحہ آخر /رائے