عمران خان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے آج پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

عمران خان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے آج پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ کو ) پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں پر ان کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ آج ( ہفتہ کو ) پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور وزراء کو پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ اس کے علاوہ عمران خان پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حوالے سے رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم پنجاب میں آج انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح بھی کریں گے ۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -رائے -