بھارت سے ٹماٹروں اور پھلوں سمیت ادویات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھارت سے ٹماٹروں اور پھلوں سمیت ادویات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے کروڑوں روپے مالیتی بھارتی ٹماٹرسمیت دیگر پھلوں کی پاکستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کلکٹر کسٹمز سیما رضا کے مطابق ٹماٹر اور دیگرسامان تین ٹرکوں میںآزادکشمیر کے راستے اسلام آباد اور پنجاب لایا جا رہا تھا۔محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے کارروائی کے دوران 13ٹن ٹماٹر،12سو 50کلوگرام انگور اور 13ٹن انارقبضے میں لے لیا،کسٹمز حکام کے مطابق سمگلرز رش کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ۔ ایک اور کارروائی میں 1لاکھ 11ہزارکی تعداد میں مختلف بھارتی ادویات بھی پکڑی گئیں۔ایڈیشنل کلکٹر اشفاق احمد کے مطابق بھارتی ادویات کا ٹرک برہان کے قریب پکڑا گیا۔

سمگلنگ/ ناکام

مزید : صفحہ اول /رائے