آزاد ہو کر سب کو جواب دونگا ، سراج درانی

آزاد ہو کر سب کو جواب دونگا ، سراج درانی

کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک )سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آزاد ہوجاؤں گا تو سب کوجواب دوں گا،اپوزیشن کے غیر قانونی مطالبات ہیں جنہیں وہ کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں، ان کے شور شرابے کا فائدہ ڈاکٹروں کو ہوگا کیونکہ یہ چلاتے رہینگے تو ڈاکٹر کے پاس جائینگے، آپ کس طرح منتخب ہوکر آئے ہیں؟ سب کو پتہ ہے ،اسمبلی کے ایجنڈے کو پورا ہونے دیں تمام ممبرز برابر ہیں ، چھ ماہ سے ہر ممبر کی کارکردگی سامنے ہے، اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ایوان کو چلنے دیں۔آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ یہ صرف پی اے سی پر ڈٹ گئے ہیں،اگر یہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لئے تیار ہے، الیکشن کرایا تو یہ ہار جائینگے انکے پاس اکثریت نہیں ہے۔

آغا سراج درانی

مزید : صفحہ اول /رائے