بھارت کا روس کیساتھ کرائے کی ایٹمی آبدوزکے حصول کا معاہدہ

بھارت کا روس کیساتھ کرائے کی ایٹمی آبدوزکے حصول کا معاہدہ

نئی دہلی /ماسکو(آئی این پی)بھارت نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونے کی صلاحیت رکھنے والی ایک آبدوزکرائے پر حصول کیلئے روس کے ساتھ3 بلین ڈالر مالیت کی ایک ڈیل پر دستخط کر دئیے۔ نئی دہلی میں وزارت دفاع کے ترجمان نے اس پیش رفت کی تصدیق نہیں کی تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ آبدوز روس سے لی جانے والی ایسی تیسری آبدوز ہو گی اور اسے 2025ء تک بھارتی بحریہ کو فراہم کیا جائے گا۔ آبدوز کی یہ ڈیل دس سال کیلئے ہے یعنی یہ بھارت کو صرف دس سال کیلئے کرائے پر دی جائے گی۔

ایٹمی آبدوز

مزید : صفحہ اول /رائے