بحیثیت پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہونے پر فخر ہے،تہمینہ جنجوعہ

بحیثیت پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہونے پر فخر ہے،تہمینہ جنجوعہ

اسلا م آباد ( سٹاف رپورٹر ) خواتین کے عالمی دن کے موقع سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ انہیں بحیثیت خاتون پہلی سیکرٹری خارجہ تعینات ہونے پر فخر ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان بھر کی تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہیں جنہوں نے زندگی کے میدان میں جدوجہد کررہی ہیں ، وہ خواتین جو خودمردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں یا گھروں میں بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ہمیں آج یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بننے کی جدوجہدمیں فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم شائستہ اکرام اللہ نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ فارن سروسز میں زیادہ سے زیادہ خواتین آرہی ہیں ۔

تہمینہ جنجوعہ

مزید : صفحہ اول /رائے