سندھ حکومت نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھی ٹیکس وصول کر لیا

سندھ حکومت نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھی ٹیکس وصول کر لیا

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی ہے تاہم مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہار کاری سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

سندھ حکومت

مزید : صفحہ اول /رائے