بھارتی کرکٹ ٹیم کی فوجی کیپ پہن کر ’’سٹرائیک‘‘ بھی ناکام ، آسٹریلیا نے اوقات یاد کرا دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کی فوجی کیپ پہن کر ’’سٹرائیک‘‘ بھی ناکام ، آسٹریلیا نے ...

رانچی (آن لائن) بھارت کرکٹ کی ’’سٹرائیک ‘‘ میں بھی ناکام ہو گیا فوجی ٹوپیاں پہن کر کرکٹ کھیلنے والی بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے ہارگئی۔ کوہلی کی سنچری بے کار گئی عثمان خواجہ مین آف دی میچ قرار پائے فوجی ٹوپیاں پہن کرشکست خوردہ ٹیم پر سوشل میڈیا پرتنقید کے انبار لگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور موجودہ سینئر کھلاڑی دھونی نے میچ سے قبل کھلاڑیوں میں فوجی کیپ تقسیم کیے۔جنگ کی میدان میں دو طیاروں کی تباہی اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بھارت نے کرکٹ سٹیڈیم میں بھی جنگ کا میدان سجالیا۔ کرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے نے سپورٹس مین سپرٹ کے بجائے جنگی سپاہیوں کا منظر پیش کیا۔جمعہ کے روز آسٹریلیا کے شہر اونچی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی ٹوپیاں پہن کرمیدان میں اتری اورکھیل کے میدان کو جنگ بنا دیا آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارتی فوجی ٹوپیوں والی ٹیم کی خوب دھلائی کی اور مقررہ 50 اوور میں 313رنز بنائے عثمان خواجہ 104 ایرون فنچ93 میکسول 47اور مارکو سٹوسن 31 رنز بنا کرنمایاں رہے بھارت کی جانب سے یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 313رنز کے تعاقب میں بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 48.2 اوور میں 281رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں فوجی ٹوپی والی ٹیم کو 32 رنز سے شکست ہو گی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 123رنز کے ساتھ نمایاں رہے مگر ان کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی وجے شنکر 32ایم ایس دھونی اور یادیو 26،26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن ، کیومنز اور زومبا نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں میچ میں بہترین کارکردگی پر عثمان خواجہ مرد میدان قرار پائے دوسری جانب سوشل میڈیا پر پہلے بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے اور پھر شکست کھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنی اور بھارت کرکٹ کی سرجیکل اسٹرائیک میں ناکام ہو گیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جنگی جنون

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں پہننے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے آئی سی سی معزیزین کے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر بھارت کے خلاف ایکشن لے اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے مجھے امید ہے کہ آئی سی سی معززین کے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر بھارت کے خلاف ایکشن لے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھے گی تاکہ دنیا کو یاد دلایا جاسکے کہ بھارت کشمیر میں کس طرح مظالم ڈھا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کرکٹ ٹیم کے طرز عمل پر باقاعدہ احتجاج کرے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول /رائے