محکمہ جنگلی حیات کی ترقیاتی سکیم کے لئے 6ارب سے زائد کی منظوری

محکمہ جنگلی حیات کی ترقیاتی سکیم کے لئے 6ارب سے زائد کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 19 ویں اجلاس میں وائلڈ لائف سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 1کروڑ 60 لاکھ 17ہزار روپے کی منظوری دیدی اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 19ویں اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں حکومت پاکستان کے سر سبز و شاداب پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب میں جنگلی حیات کے وسائل کی بحالی (ترمیمی) کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 60 لاکھ 17 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے