خواتین کی مناسب نمائندگی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: صالحہ سعید

خواتین کی مناسب نمائندگی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: صالحہ سعید

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی مناسب نمائندگی کے بغیر تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتا ۔ معاشرے کی ترقی کا دارو مدار خواتین پر منحصر ہے جبکہ مختلف شعبوں میں عام ترقی والی خواتین معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی بدولت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم برائے خواتین کی مناسبت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستانی معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام دیا جاتا ہے ۔ ورکنگ خواتین قابل ستائش ہیں اور اپنی جاب کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر اپنی زندگی کے دیگر امور کو احسن طریقے سے چلا رہی ہیں ۔خواتین کی زندگی کے دیگر شعبوں میں مرد حضرات کے شانہ بشانہ کا م کر رہی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے سپورٹس ، سول سروس ، ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں نمایاں خواتین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔انہوں نے ڈی سی آفس لاہورمیں کام کرنے وا لی خواتین افسران اورخواتین ملازموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پورے عزم کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے