پاکستان واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا،صدام اطہر

پاکستان واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا،صدام اطہر

لاہور(سٹی رپورٹر پاکستان دنیا کے نقشے پر واحد ملک ہے جس نے امن کا راستہ ہی نہیں اپنایا ہے بلکہ عملی طور پر امن کی خاطر اقدامات بھی اٹھا کر دیکھائے ہیں جس کے باعث پاکستان نے خارجی اور نیم جنگی محاذ پر بھی خوب داد سمیٹی ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صدام اطہر خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کی خاطر پاکستان کی بری فوج نے دہشتگردوں کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ پس پردہ ایسی قوتیں جو ان دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی تھیں یا پھر سہولت کاری سے لے کر دہشتگردی کا جال بچھانے کا کام کرتی تھیں ان سب کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے