کلین اینڈ گرین مہم بھرپور انداز میں جاری ہے،سید رفاقت گیلانی

کلین اینڈ گرین مہم بھرپور انداز میں جاری ہے،سید رفاقت گیلانی

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا عوام کو صحت مند انہ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت صوبے بھرمیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے ہر قسم کے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ تمام اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے،شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقا ضا ہے کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے اور پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا بھی موثر انتظام کیا جائے تاکہ پودے درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ا میں معاون ثابت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران پنجاب میں 1کروڑ20لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے۔یہ مہم فروری سے شروع ہو چکی ہے جو اپریل تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتاراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے جس پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے۔

رفاقت گیلانی

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے