تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی،محمود اختر گورایہ

تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی،محمود اختر گورایہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما محمو د اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ سات ماہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران قوم کی تمام امیدیں خاک ہوکر رہ گئی ہیں ، موجودہ حکمران (ن) لیگ کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سوا کچھ نہیں کرسکے ، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسائل میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دو منی بجٹ پیش کر کے غریبوں کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے انہیں مہنگائی کی دلدل میں پھنساکر رکھ دیا ،تبدیلی کی دعویدار حکومت نوجوانوں کونوکریاں نہ دے سکی اور نہ ہی مکان دے سکی ،قوم تیار ی کرے میاں نواز شریف کا دور پھر سے آنے والا ہے مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی، ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے مگر جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایاان کو بے نقاب کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بدترین دور حکومت عوام کو مدتوں یاد رہے گا،آج ملک کا یہ حال ہے کہ کسی شعبہ کی کارکردگی قابل ذکر نہیں رہی،محموداخترگورایہ نے کہاکہ میاں نواز شریف اور ان کا خاندان تمام بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں سے سرخروہوگا ۔

محمود گورایہ

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے