بھارت کو ترقی کرتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا ،انجم جرال

بھارت کو ترقی کرتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا ،انجم جرال

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما انجم جرال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے ، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے، پوری قوم بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ہماری افواج الرٹ ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ بھارت کو فضائی محاذ پر شکست کے بعد سمندری محاذ پر بھی منہ کی کھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بھارت کو سی پیک اور حکومت کے وژن کی بدولت ترقی کرتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا اور اشتعال انگیزی کر کے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو امن اور مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ اسے کمزوری سمجھ بیٹھا ہے۔ اگر بھارت امن سے رہے گا تو اس کا جواب بھی ایسا ہی ہوگا تاہم کسی جارحیت کی صورت میں اس کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ انجم جرال نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہیں

انجم جرال

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے