زیرو ویسٹ آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی نے شہر کا دورہ کیا

زیرو ویسٹ آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی نے شہر کا دورہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ایم ڈ ی لا ہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس سلسلے میں شہر بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ 29مارچ سے قبل ہر جمعے کو شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا او ر اس زیرو ویسٹ آپریشن میں صٖفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تمام تر افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ۔ خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت محکمہ کی اعلی انتظامیہ خود کر رہی ہے۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ لا ہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جار ہے ہیں اورلاہور شہر میں جاری زیرو ویسٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کے تمام تعین کردہ پوائنٹس کو کلئیر کیا جار ہا ہے۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ ترک کنڑیکٹرز کو بھی تمام تر مشینیری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقنی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شمالی لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو ہر ممکن طور پر یقنی بنایا جارہا ، شہر بھر کی تما م تر گلیوں، شاہراہوں ،چوکوں اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کو موئژ انداز میں اٹھایا گیا ہے اور شہر بھر میں نصب کردہ کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرایا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔

ویسٹ کمپنی

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے