ڈرگ کنٹرول ونگ نے فروری میں ادویات کے 7518یونٹس کا معائنہ کیا

ڈرگ کنٹرول ونگ نے فروری میں ادویات کے 7518یونٹس کا معائنہ کیا

لاہورجنرل رپورٹر)ڈرگ کنٹرول ونگ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹویٹی کے حوالہ سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔گذشتہ سال محکمہ ہذا کے فیلڈ افسران نے 7518ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور 254یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 1256ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے46ناقص اور 13جعلی قرار پائیں۔ادویات کے 444کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر کے گئے اور81کیسز پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے۔11کیسز میں F.I.Rرجسٹرڈ کی گیءں۔ 144کیسزڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجوائے گئے اور 181کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔ ان میں غیر قانونی اشتہار بازی کے کل 05کیسزشامل تھے۔ان کیسزمیں 33.14ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا اور 2280دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ 2,432سمپلز رپورٹ کیے ، جن میں سے2,309 سمپلز پاس قرار پائے، سمپلز کی کامیابی کی شرح95فیصد رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے