پی ٹی سی ایل نے عالمی یومِ خواتین بھر پور انداز سے منایا

پی ٹی سی ایل نے عالمی یومِ خواتین بھر پور انداز سے منایا

لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے عالمی یو م خواتین کی مناسبت سے ملک بھر میں کئی تقریبات منعقدکی ،جہاں خواتین ایمپلائیز نے بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل اکیڈمی اسلام آباد میں منعقدہ اس سیشن میں مختلف شعبہ زندگی سے کئی ممتاز خواتین نے شرکت کی ،ان میں عالیہ ظفر، ہیڈ، ایچ آر ، عسکری بینک، شہناز کپاڈیہ، بانی و سی ای او، میرا من ، فاطمہ انیلا ، بانی ، الش و رش، مس سمر حسین ، شریک بانی، Epiphany شامل تھیں۔ مقررین نے تقریب کے دوران اپنے پروفیشنل کیرئیر میں آنے والے چیلنجز اور کامیابی سے ان کا سامنا کرنے کے واقعات بھی بتائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پاکستان بھر میں انٹر پنیوئرشپ، لیڈر شپ اور مختلف اقدامات میں جدت کے ذریعے زیادہ صنفی متوازن دنیا کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں ۔ سیّد مظہر حسین،چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل نے اس موقع پر کہا ، ’’ُ پی ٹی سی ایل میں ہم خواتین کو تحفظ ، تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں تا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتں بروکار لا سکیں ۔ عالمی یومِ خواتین ایک ایسا موقع ہے جب ہم اپنے معاشرے اور دنیا بھر میں موجود خواتین کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ،ہماری تنظیمی ثقافت خواتین کو ان کے کیرئیر اور زندگی میں مکمل اعتماد فراہم کرتی ہے۔‘‘تقریب کی توجہ کا مرکز خواتین شرکاء کے ساتھ سیشن کو انٹرایکٹو بنانے پر تھا۔دفاتر میں فرائض انجام دینے والی خواتین کو حقیقی زندگیوں میں درپیش حالات اور ان کا سامنا کرنے کے لیے پروفیشنل ہدایات بھی فراہم کی گئی تھیں۔

پی ٹی سی ایل نے خواتین کو اُن میں خود اعتمادی کو مزید فروغ دینے، ان کی زندگیوں میں توازن اور سب کے ساتھ برابری پرخصوصی مواقع فراہم کیے ہیں ۔

پی ٹی سی ایل قومی کمپنی ہونے کے ناطے ، پاکستان اور دنیا بھر میں خواتین کا احترام، صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے ۔

مزید : کامرس /رائے