کار فرسٹ اپرنٹس شپ پروگرام کادوسرا مرحلہ کراچی میں شروع

کار فرسٹ اپرنٹس شپ پروگرام کادوسرا مرحلہ کراچی میں شروع

لاہور(پ ر)پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت اور آن لائن آکشن کے معروف پلیٹ فارم کارفرسٹ نے جنوری 2019میں ملک بھر میں اپنے اپرنٹس شپ پروگرام لانچ کیا اس پروگرام کے تحت آٹو انڈسٹری میں دلچسپی رکھنے والے میکینکل انجینئر طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے ۔پاکستان بھر سے 500سے زائد امید واروں نے اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں درخواستیں دیں۔ اس پروگرام کی شاندار پزیرائی کو دیکھتے ہوئے کار فرسٹ نے کراچی میں پروگرام کے دوسرے مر حلے کا اعلان کر دیا ہے۔پروگرام میں حصہ لینے والے امید اوروں کو بہترین تجر بہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ تربیتی پروگرام کو عالمی معیار اور ماحول کے عین مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے ۔ 8ہفتوں پر مشتمل اپرنٹس شپ پروگرام میں کاروباری اور تجرباتی ٹریننگ کے بعد کارفرسٹ میں مستقل ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں ۔ APPRENTICES کو کارفرسٹ کے کمرشل ہیڈ کی براہ راست معاونت حاصل ہوگی ۔

کراچی میں رہنے والے افراد کار فرسٹ کے کیریئر پورٹل پر جا کر اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ پروگرام کی درخواستیں 7مارچ سے 24مارچ،2019 تک وصول کی جائیں گی ۔

اس پروگرام کی لانچ پر بات کرتے ہوئے کار فرسٹ کے کمر شل ہیڈ - انس زاویری نے کہا " کار فرسٹ APPRENTICESHIP پروگرام کے آغاز کا مقصد آٹو انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ہمارے ملک کی آٹو انڈسٹری میں قابل تجربہ کار ماہرین کی کمی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس پروگرام کو مر د اور خواتین کے لیے شروع کیا تاکہ آٹو انڈسٹری اور گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے تعلیم یافتہ انجینئرزکو نئے مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔ اس پروگرام کے پہلے مر حلے میں ایک آٹو انجینئرنے گہر ی دلچسپی کا ااظہار کرتے ہوئے اپنے تجر بہ میں ماہر نہ تربیت کا اضافہ کیا جس کی مدد سے اس کو اپنی مرضی کا روزگار حاصل کرنے میں معاونت ملی ۔ اس امیدوار کی کامیابی سے ہمارے اس پروگرام کو خوب پزیرائی اور حوصلہ افضائی حاصل ہوئی ۔ہم APPRENTICESHIP پروگرام کے دوسرے مر حلے میں نئے امید واروں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ "

کا ر فرسٹ کی خاتون Apprentice نے اس پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا " ایسے انجینئرز جو آٹو انڈسٹری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس صنعت میں بہترین روزگار کی تلاش میں ہیں تو یہ پروگرام ان کے لیے شاندار پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ کار فرسٹ میں اپنی APPRENTICESHIP کے دوران میں نے گاڑیوں کے تمام الیکٹریکل اور میکینکل پہلوؤں کو سمجھا جس میں تھیوری اور تجرباتی کام شامل تھا اس کے ساتھ ساتھ تربیتی پروگرام میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پینٹ کی بھی تفصیلی معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس پروگرام کے ذریعہ میں نے مارکیٹ کے رجحانات اور گاڑیوں کی قیمتوں کو بھی سمجھا ۔ اس پروگرام میں رہتے ہوئے مجھے ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے اہداف حاصل کرنے کی تربیت بھی دی گئی ۔ پروگرام کے اختتام پر مجھے کارفرسٹ ٹیم کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا گیا جو کہ میرے لیے بہت خوشی کی با ت ہے ۔ "

کار فرسٹ استعمال شدہ گاڑیوں کی آن لائن نیلامی اور خرید وفروخت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پلٹ فارم ہے جس کا ملک بھر میں پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسزکانیٹ ورک موجود ہے۔کار فرسٹ 2016ء میںے قائم ہو اتھا اور Frontier Car Group کی جانب سے پاکستان میں سیریز ‘A ’ انویسٹمنٹ اور OLX گروپ سیریز ‘ B’ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔کار فرسٹ کا مقصد پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کے روایتی طریقوں میں تبدیلی لانا ہے جہاں گاڑیوں سے متعلق معاملات مثلاً ایویلوایشن، سرٹیفکیشن ، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز جیسی سروسز میسر ہوں۔

مزید : کامرس /رائے