کوآپریٹو سوسائٹیز میں بھرپورشجر کاری مہم جاری ہے‘محمد اسلم بھروانہ

کوآپریٹو سوسائٹیز میں بھرپورشجر کاری مہم جاری ہے‘محمد اسلم بھروانہ

لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے ذریعے صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں ٹریکٹرز کی خریداری کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہا ہے جس کیلئے 15مارچ 2019ء تک درخواستیں طلب کی ہیں اس کا اظہار صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب محمد اسلم بھروانہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے قرضہ جات پر مارک اپ کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد کردی گئی ہے۔ جس کو کاشتکاروں کے مفاد میں مزید کم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کو دیئے جانے والے قرضہ جات کی حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصور قادر، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید، حسن عباس جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور اور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور رانا شکور احمد خاں کی صورت میں بہترین ٹیم حکومتی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے۔

مزید : کامرس /رائے