صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی (اکنامک رپورٹر) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید6ڈالرکااضافہ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1287ڈالرسے بڑھ کر1293ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں150روپے اوردس گرام قیمت میں129روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت68600روپے سے بڑھ کر68750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58813روپے سے بڑھ کر58942روپے ہوگئی۔

جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس /رائے