شاعری کی نئی کتاب ’’چلو تم بھی بدل جاؤ‘‘مکمل ،کشمائلہ رؤف

شاعری کی نئی کتاب ’’چلو تم بھی بدل جاؤ‘‘مکمل ،کشمائلہ رؤف

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی معروف شاعرہ کشمائلہ رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شاعری کی نئی کتاب ’’چلو تم بھی بدل جاؤ‘‘مکمل ہوچکی ہے اور یہ کتاب رواں سال اگست میں شائع ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں کشمائلہ رؤف نے کہا کہ میرا لکھا ہوا ملّی نغمہ ’’ قربان ‘‘جلد سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگا اس ملّی نغمے کو کمپوز کرنے ساتھ ساتھ انیس حیدر نے گایا ہے ۔اس ملّی نغمے کی ویڈیو بھی شوٹ کی جائے گی۔مجھے کئی ڈرامہ سیریلز کے ٹائٹل سانگ لکھنے کی پیشکش ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں ۔کشمائلہ رؤف نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے ۔

مزید : کلچر /رائے