ہیجڑوں کے مسائل پر بنائی جانے والی فلم’’شناخت‘‘ ریلیز

ہیجڑوں کے مسائل پر بنائی جانے والی فلم’’شناخت‘‘ ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)ڈبل فائر پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم’’شناخت‘‘ مقامی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔’ ’شناخت‘‘ ہیجڑوں کی زندگی ،رہن سہن اور ان کے مسائل پر بنائیی جانے والی فلم ہے جسے نوجوان ہدائتکار ذبیر شوکت نے بنایا ہے اس فلم کی کہانی بھی ذبیر شوکت کی لکھی ہوئی ہے زبیر شوکت نے بتایاکہ اس فلم میں دکھایا گیاہے کہ ہیجڑا جو ہمارے معاشرے کا ایک اہم فرد ہے مگر اسے اپنی زندگی گزارنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معاشرے میں کتنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک سوال کے جواب میں زبیر شوکت نے بتایاکہ اس فلم میں ایک ہیجڑے کے جذبات اور اس کا معاشرے میں ایک اہم اور ذمہ دار فرد بننے کے لئے کی گئی محنتوں کو فلمایا گیاہے ۔

کیا وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب ہو پائے گا یہ دیکھنے کے لیئے آپ کو سینما گھروں میں آنا پڑے گااس فلم میں زبیر شوکت نے مرکزی کردار اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں نیئر اعجاز،ظفر عباس کھچی فیض چوہان،وسیم اکرم اور شہزاد شوکی خان شامل ہیں۔فلم کا میوزک اور بیک گراؤنڈ خاورحسین نے ترتیب دیاہے۔فلم کے پروڈیوسر فواد علی ہیں۔

مزید : کلچر /رائے