انسان کو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے،اچھی خان

انسان کو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے،اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ عروج و زوال زندگی کا حصّہ ہیں۔انسان کو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اچھی خان نے کہا کہ مستقبل میں عوام کو اعلیٰ اور معیاری پنجابی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ۔پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گااگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔اچھی خان نے کہا کہ میں آج کل ڈراموں میں مصروف ہوں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -رائے -