پرائڈ آف پرفارمنس اداکار انوراقبال کے اعزاز میں تقریب

پرائڈ آف پرفارمنس اداکار انوراقبال کے اعزاز میں تقریب

لاہور(فلم رپورٹر)پرائڈ آف پرفارمنس اداکار انور اقبال کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد16 مارچ کو الحمراء میں کیا جائے گا اس تقریب پذیرائی کا اہتمام ایشین آرٹس کونسل کراچی اور الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے کیا جارہاہے۔اس تقریب کو الحمراء ہال 3 میں منعقد کیاجائے گا جس میں سابق صوبائی وزیراطلاعات بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔اس تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم،آرکے نیئر،راجہ ناصر،ایم الیاس،قیصر جاوید اور سلیم گڈو بھی خصوصی شرکت کرینگے۔تقریب میں کمپئیرنگ کے فرائض ٹی وی آرٹسٹ اشرفخان،غفار لہری اور لائبہ خان سرانجام دیں گے۔اس تقریب میں شوبز سے وابستہ شخصیات جن میں امجد اسلام امجد،اصغر ندیم سید،خالد عباس ڈار،مستنصر حسین تارڑ،محمد قوی خان،مسعوداختر،غلام محی الدین،راشدمحمود،فردوس جمال، اورنگزیب لغاری،نشوبیگم،بہاربیگم،سنگیتا بیگم،ریما، ڈاکٹرعادل، ریمبو،صاحبہ،عجب گل،قیصرجاویدو دیگر شریک ہونگے۔

،منیرراج،امان اللہ،ایم ریاض شوکی،افتخار ٹھاکر،نسیم وکی،ظفری خان،ناصر چنیوٹی،آصف خان،جاویدضوی،پرویزرضا،خوشبو،ارباز خان،جوادوسیم ،عثمان پیرزادہ،ثمینہ پیرزادہ،جاوید شیخ،ایم افراہیم،نوازانجم،ساجن عباس اور ہنی البیلا شامل ہیں شریک ہوں گے۔تقریب میں شوبز وادبی شخصیات انور اقبال بارے اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔

مزید : کلچر /رائے